Zoye Nain Novel by Fariha Islam Complete Pdf Download


Zoye Nain Online Urdu Novel by Fariha Islam Cousin Based Love Story Urdu Novel Downloadable in Pdf format Complete Posted on Novel Bank.

گاڑی کے رکتے ہی ڈرائیور نے آگے بڑھ کر اسکے لئے دروازہ کھولا تھا 
گرے تھری پیس سوٹ میں آنکھوں پر گلاسس لگائے وہ گاڑی سے نکلا تھا ایک ہاتھ میں بیگ لئے وہ گھر میں داخل ہوا تو ہر طرف سناٹے کا راج تھا
وہ بھاری قدم اٹھاتا اپنے کمرے کی طرف بڑھا تھا لیکن راستے میں اسکے کمرے کے سامنے سے گزرتے ہوئے اسے یاد کرنا نہیں بھولا تھا ایک ٹیس سی دل میں اٹھی تھی
اپنے کمرے میں داخل ہوتے ہی حسب معمول اسکا سامنا اس انسان سے ہوا تھا جس کی وجہ سے اسکی زندگی سے خوشیاں چلے گئی تھیں 
وہ ہمیشہ کی طرح آج بھی اس کے انتظار میں جاگ رہی تھی
کھانا لگاؤ؟ روز کا پوچھے جانے والا سوال 
نہیں… اور ہمیشہ کی طرح ایک لفظی جواب
اپنا سامان رکھتا وہ چینج کر کے اسٹڈی میں چلا گیا..
کب معاف کرینگے مجھے کیوں نہیں بھولتے آپ اسے جس نے پلٹ کر آپ کی خبر تک نہیں لی
مانتی ہوں میرا گناہ بہت بڑا ہے لیکن چار سال بہت ہوتے ہیں ذولقرنین وہ آج بھی سسک رہی تھی وہ انسان اسکا ہو کر بھی اسکا نہیں تھا وہ تو ازل سے اسکا تھا بیچ میں تو وہ آئی تھی تو اب یہ درد تو سہنا ہی تھا 
جو دوسرے کے دل دکھاتے ہیں وہ بھی بھلا کبھی خوش رہ سکے ہیں 
وہ خاموشی سے بیڈ پر آکر بیٹھ گئی 
تم نا ہو کہ بھی ہمارے بیچ سے نہیں گئی میری خوش فہمی تھی کہ ذولقرنین تمہیں بھول جائیں گے لیکن تم تو روز اول کی طرح ہمارے بیچ موجود ہو
لیکن اب اس قصے کو ختم ہونا پڑے گا تمہیں ہماری زندگی سے جانا پڑے گا اب بس بہت ہوگیا ہے اب یہ کہانی میں ختم کرکے رہوں گی چاہے کچھ بھی ہو جائے 
وہ اٹھ کر اسٹیڈی کے پاس آئی جہاں سے اندر کا منظر بہت واضح تھا
وہ آج بھی اسکی تصویر کے آگے بیٹھا تھا آج بھی اسے یاد کر رہا تھا اسکا دل جل کر خاک ہوا تھا 
تمہیں ذولقرنین کی زندگی سے اسی طرح جانا ہوگا زوئے جس طرح تمہاری ماں تمہارے باپ کی زندگی سے گئی تھی 
وہ ایک بار پھر حسد کی آگ میں لپٹی تھی 
آج سے چند سال پہلے بھی تو وہ اسی حسد کی آگ میں جلی تھی اور اپنے ساتھ کئی رشتوں کو جلا ڈالا تھا
ایک بار پھر وہی کہانی دھرائی جانے والی تھی لیکن پہلے تو جیت اسکی ہوئی تھی لیکن اب شاید وقت بدلے گا تو فاتح کا فیصلہ بھی وقت کے ہاتھ میں ہوگا۔۔۔۔

Related Posts

إرسال تعليق