Baaz by Muskan Kanwal
A Unique Story of Tangled Seeds of Love and Ego. Online Urdu Novel Baaz written by Muskan Kanwal Revenge Based and Love Story Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf format Complete Posted on Novel Bank.
عارف کیسی باتیں کر رہے ہیں آپ اپنے بزنس کی خاطر اپنی پانچ سال کی بیٹی کے ساتھ آپ اتنا برا سلوک کیسے کر سکتے ہیں بند کر اپنی بکواس
جہنمی عورت میں کوئی بزنس کی لالچ نہیں کر رہا اپنی ماں کی خاطر کر رہا ہوں پہلے بھی ان کے فیصلے کے خلاف جاکر میں نے تجھ بدبخت سے شادی کی تیرے قدم میری دہلیز پہ کیا پڑے ایک دن جو سُکھ کا سانس نصیب ہوا ہو
خدا کا واسطہ ہے آپ کو کچھ تو رحم کریں ان لوگوں کو جانتے تک نہیں آپ اسطرح آپ کیسے کیسی کے بھی حوالے کر سکتے ہیں اپنی چھوٹی سی بیٹی کو آپ نکاح کرکے قانونی جرم کر رہے ہیں کچھ تو خدا کا خوف کریں
چٹاخ
ایک زور دار تھپڑ نے سامنے سسکتی ماں کے باقی الفاظ منہ میں ہی دبا دیے میری بات سن نکاح تو میں کروا کر رہوں گا دنیا کی کوئی طاقت مجھے نہیں روک سکتی لیکن اب تو نے ایک لفظ بھی اور بولا تو میں یہیں کھڑے کھڑے تجھے طلاق دے دوں گا
طلاق کی دھمکی ملنے پر انکے لب سِل گئے کیونکہ جس معاشرے کا وہ حصہ تھی وہاں طلاق یافتہ عورت کی زندگی جہنم بنا دی جاتی تھی جیسے طلاق مرد نے نہیں عورت نے دی ہو
لاکھ منّتیں سماجتیں کرنے کے باوجود سب بے سود رہا اور پانچ سالہ گڑیا کو سولہ سالہ لڑکے کی منکوحہ بنا دیا گیا۔
إرسال تعليق
إرسال تعليق