Niyet by Zehra Qasim Agha Part 2
Rude Hero Based and Love Story Based Online Urdu Novel Niyet Part 2 written by Zehra Qasim Agha Urdu Novel in Free Pdf format Complete Posted on Novel Bank.
" خالی کردینے والے ہمیشہ خالی رہ جاتے ہیں "
ایک خودپرست آدمی کی کہانی جسے محبت کی قدر نہیں ہوئی
*********
ایکسکیوز می ؟
ہیلو ؟
سر ؟
اس نے چونک کے اپنی آنکھیں اٹھائیں
مقابل کھڑی موجود لڑکی ایک لمحے کو بولتے ہوئے تھم سی گئی۔۔
نہایت سرخ ، نمی کا تاثر لیے ہوئے دو آنکھیں اس سے سوالی تھیں
فہیم دلاور خان شاید نہ سنتا ، بولنے کے قابل تو وہ رہا نہیں تھا مگر " سر " کی پکار پہ وہ رہ نہ سکا ۔۔
آں ۔۔ وہ مجھے یہ ٹیبل چاہئیے تھی میری سہیلی آنے والی ہے
ہم یہاں بیٹھ کے چائے انجوائے کرنا چاہتے ہیں آپ ویسے بھی اکیلے ہیں کہیں اور بیٹھ جائیں پلیز
اس نے چلتی ہوئی گاڑی پہ پلیز کا بریک لگایا
پاک ٹی ہاؤس میں اس وقت رش کم تھا
لاہور میں حسین شام اتر چکی تھی وہ کافی گھنٹوں سے وہاں موجود تھا اور اب یہ لڑکی ۔۔۔
سارے خیالات کا تسلسل توڑ چکی تھی وہ بدمزہ ہوا
" آپ تو اکیلے ہیں ، تو وہ ۔۔۔
" بتانے کا شکریہ ، مجھے معلوم ہے میں اکیلا ہوچکا "
فہیم نے ہاتھ اٹھا کے اسے مزید کچھ کہنے سے روکا
اپنا موبائل ، والٹ اور چابیاں اٹھا کے وہ وہاں سے اٹھ رہا تھا تبھی اس نے عجیب سا سوال کیا
" آنکھوں کو کیا ہوا ؟ "
حمنہ ملک نے اسے اپنے سوال پہ حیران ہوتے ہوئے دیکھا
وہ پورا اس کی طرف مڑ چکا تھا
میں نے ایک ہفتے پہلے اپنی بیوی کو دفنایا ہے
اس کا لہجہ اسکے چہرے سے ذیادہ سرد تھا ۔۔۔
إرسال تعليق
إرسال تعليق