Online Urdu Novel Tum Se Hi by Malaika Khan Second Part of Mohabbat Ke Rang Novel. Love Story Based Romantic Urdu Novel in Free Pdf format Complete Posted on Novel Bank.
" تم دیکھ رہی ہو یہ کیسے چہکتا پھر رہا ہے میں نے آج تک کسی دولہے کو خوش ہوتا نہیں دیکھا جتنا اتاؤلا یہ ہورہا ہے "۔ اس نے روتی آنکھوں سے دل جلے لہجے میں برائ کی۔
" یار یہ تو بہت خوش ہے اب میرا کیا ہوگا ؟ میں نے حسن سے اتنی بدتمیزی بھی کی تھی اس نے کہا تھا باقی دوستوں کو بلاک کردو میں نے تو اسی کو کردیا تھا اور تمہیں پتا ہے میں نے اسے یہ بھی کہا ہے میرے تو دس بارہ بوائے فرینڈز تھے اب وہ تو سہی بدلہ لے گا ناں مجھ سے سوچو کل کو اس نے پابندیاں لگائیں اور میکے آنے سے روک لیا تم لوگ تو میری شکل دیکھنے کو بھی ترس جاؤگے یا ایسا ہو تم لوگ خالہ بناؤ مجھے اور میں اسپتال بھی ملنے نہ آسکوں " ؟؟ اسکی حیرت سے آنکھیں پھیلی موٹے موٹے آنسوں رخسار بھگو رہے تھے۔ جبکہ اسکے سامنے بیٹھی شخصیت بالکل نارمل انداز میں ٹانگ پہ ٹانگ پر چڑھائے پرسکون سی بیٹھی تھی۔
" ٹینشن نہیں لو میری تو ایک ہی بیٹی ہے بس اور مروا کا جو بھی ہوگا وہ تمہارے گھر ملنے آجائے گی ، اب رو نہیں مایوں کے لئے تیار ہو"۔ اسکی اطمینانی پر وہ عش عش کر اٹھی دل چاہا اسکا منہ نوچ لے۔ بیڈ پر رکھے کپڑے اس نے پوری قوت سے اٹھا کے دروازے کی جانب پھینکے جو کہ اندر آتی شخصیت کے منہ پر لگتے لگتے بچے بروقت وہ اگر تھامتا نہیں۔ اسکے آنسوں مقابل کو دیکھ کر ہی تھم چکے تھے ساکت نظروں سے دیکھتی وہ نفرت سے رخ پھیر گئ۔
إرسال تعليق
إرسال تعليق